ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کی گمشدگی پر شیریں مزاری نے تشویش کا اظہار کیا تو صحافی روف کلاسرا بھی پھٹ پڑے

ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کی گمشدگی پر شیریں مزاری نے تشویش ...
ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کی گمشدگی پر شیریں مزاری نے تشویش کا اظہار کیا تو صحافی روف کلاسرا بھی پھٹ پڑے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی روف کلاسرا نے ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کی جبری گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ساجد گوندل کی گمشدگی تشویش کا باعث ہے اور ہماری حکومت کا فرض ہے کہ ان جلد بازیابی کو یقینی بنائے۔ پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہر شہری کی زندگی کا تحفظ ہماری آئینی ذمہ داری ہے۔ قانون کی حکمرانی لازمی ہے۔ قانون کے مطابق ہر ایک کے ساتھ نمٹا جانا چاہئے۔اس پر جواب دیتے ہوئے صحافی روف کلاسرا نے کہا کہ جبری گمشدگی کا موسم زوروں اور طاقت کے ساتھ واپس آگیا ہے۔ کسی کو بھی گھر جاکر اٹھایا جاسکتا ہے۔ کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ اپنے شہریوں کو دہشت زدہ کرتے رہیں۔آپ یہ ہی کر سکتے ہیں اور دوسری طرف اسی دوران  دنیا کے دوسرے حصوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں چیختے رہتے ہیں ۔

مزید :

قومی -