ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کی گمشدگی پر ایمنسٹی انٹر نیشنل نے حکام سے بڑا مطالبہ کردیا

ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کی گمشدگی پر ایمنسٹی انٹر ...
ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کی گمشدگی پر ایمنسٹی انٹر نیشنل نے حکام سے بڑا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کی گمشدگی پر انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے تشویش کا اظہار کر تے ہوئے ان کا جلد پتہ لگانے کا مطالبہ کر دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایمنسٹی انٹر نیشنل نے پیغام لکھا کہ سابق صحافی اور ایس ای سی پی کے عہدیدار ساجد گوندل لاپتہ ہیں ،ہم حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان  کا جلد پتہ لگا یا جائے۔

واضح رہے کہ ساجد گوندل کے اہلخانہ نے ان کے گمشدہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ساجد گوندل کی گاڑی چک شہزاد کے پارک روڈ واقع نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر (این اے آر سی) کے سامنے سے ملی اور ان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کا جوائنٹ ڈائریکٹر سے رابطہ نہیں ہورہا۔جوائنٹ ڈائریکٹر کے اہلخانہ نے کہا کہ ساجد گوندل گزشتہ رات چک شہزاد میں خاندان کے ملکیتی ڈیری فارم گئے تھے، تاہم فارم کے عملے کا کہنا ہے کہ وہ بعد ازاں وہاں سے چلے گئے تھے۔جمعہ کی صبح ڈیری فارم کے عملے کے ایک رکن نے ساجد گوندل کے اہلخانہ کو بتایا کہ ان کہ گاڑی این اے آر سی کے باہر پارک ہے۔


 
 

مزید :

قومی -