6خواتین کی آبرو ریزی کا الزام، یو این اہلکار پر فرد جرم عائد

6خواتین کی آبرو ریزی کا الزام، یو این اہلکار پر فرد جرم عائد
6خواتین کی آبرو ریزی کا الزام، یو این اہلکار پر فرد جرم عائد

  

مین ہٹن(آئی این پی)امریکی شہر مین ہٹن میں فیڈرل اٹارنی جنرل نے اقوام متحدہ کے ایک سابق ملازم پر عراق، مصر اور امریکا میں ہونے والے متعدد جنسی حملوں کو چھپانے کی کوشش کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ کریم الکورانی نے 2005 سے 2018 کے درمیان اقوام متحدہ کے ساتھ بین الاقوامی امداد، ترقی اور بیرونی تعلقات جیسی ایجنسیوں میں مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔پراسیکیوٹرز نے اس پر دو الزامات عائد کیے جن میں 'ایف بی آئی' سے جھوٹ بولنے اور نشہ آور اشیا کھلا کر خواتین کو بے ہوش کرنے کے بعد ان پر جنسی تشدد شامل ہیں۔2016 میں ایک خاتون نے بتایا کہ عراق میں اپنے اپارٹمنٹ میں الکورانی اسے نشہ آور چیز کھلائی اور بے ہوش ہونے کے بعد اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔تفتیش کاروں نے اسی طرح کے جرائم کے دیگر واقعات کا بھی پتا چلایا ہے۔ الکورانی نے 2009 اور 2016 کے درمیان پانچ دیگر خواتین کے خلاف ایسے ہی جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔ الکورانی خواتین کی عصمت ریزی کے بعد انہیں بتا دیا کرتا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -