"ہزاروں کلومیٹر دور سے آکر غنڈہ گردی کرنے والے ممالک ۔۔۔ " ترکی نے واضح پیغام دے دیا

"ہزاروں کلومیٹر دور سے آکر غنڈہ گردی کرنے والے ممالک ۔۔۔ " ترکی نے واضح پیغام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک وزیر دفاع خلوصی آقار کا کہنا ہے کہ ہزاروں کلومیٹر دور سے آکر مشرقی بحیرہ روم میں غنڈہ گردی کرنے والے ممالک جس طرح آئے اسی طرح واپس بھی جائیں گے۔

ترک وزیر دفاع نے آرمی چیف جنرل یشار گولیر اور دیگر اعلی فوجی افسران کے ہمراہ مشترکہ فضائی آپریشن مرکز کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر دفاع نے کہا کہ ترکی اپنے تمام ہمسایہ ممالک کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے اور اپنے جائز حقوق کا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔ ترکی اپنے حقوق کسی کو پاؤں تلے روندنے کی اجازت نہیں  دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں کلومیٹر دور سے اس علاقے میں آکر ہم پر دھونس جمانے، اپنا حق جتانے اور محفاظ بننے کا  ڈھونگ کرنے والے بعض ممالک موجود ہیں  جن کی موجودگی  ہمیں قبول نہیں ہے، یہ ممالک جیسے آئے ہیں ویسے ہی  الٹے قدموں واپس بھی جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قبرص ترکی کا قومی مسئلہ ہے اور اس کے حقوق کا تحفظ ہر صورت کیا جائے گا، یونان نے لوزان معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 16 جزائر کو اسلحے سے بھردیا ہے، اس حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔ اگر یونان فرانس اور یورپی یونین کی پشت پناہی سے اپنی من مانی کر  رہا ہے تو یہ ایک غلط روش ہے۔