امریکی انتخابات سے پہلے فیس بک صارفین کو اکاﺅنٹ بند کرنے کے بدلے پیسے دے گا، انتہائی دلچسپ خبر آگئی

امریکی انتخابات سے پہلے فیس بک صارفین کو اکاﺅنٹ بند کرنے کے بدلے پیسے دے گا، ...
امریکی انتخابات سے پہلے فیس بک صارفین کو اکاﺅنٹ بند کرنے کے بدلے پیسے دے گا، انتہائی دلچسپ خبر آگئی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے لوگوں کو اپنے اکاﺅنٹس ’ڈی ایکٹیویٹ‘ کرنے کے عوض پیسے دینے کا اعلان کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق فیس بک کی طرف سے کیے گئے اس انوکھے اعلان کا سبب ایک تحقیق ہے جس میں فیس بک کی انتظامیہ یہ جاننا چاہتی ہے کہ یہ پلیٹ فارم جمہوریت اور انتخابات پر کس طرح اثرانداز ہوتا ہے۔ اس مقصد کے لیے فیس بک تحقیق کاروں کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ یہ تحقیق کار امریکی انتخابات سے پہلے ہی اپنی تحقیق کا آغاز کر دیں گے۔

فیس بک کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ امریکی انتخابات سے قبل اس تحقیق کے لیے جو لوگ اپنے اکاﺅنٹ عارضی طور پر ’ڈی ایکٹیویٹ‘ کر دیں گے ، انہیں رقم ادا کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق اپنے اکاﺅنٹ ڈی ایکٹیویٹ کرنے والے صارفین کو 10سے 20ڈالر فی ہفتہ ادا کیے جائیں گے۔ جتنے ہفتے وہ اپنے اکاﺅنٹس ڈی ایکٹیویٹ رکھیں گے، اتنی ہی زیادہ رقم انہیں ادا کی جائے گی۔ جو لوگ اپنے اکاﺅنٹ ڈی ایکٹیویٹ کرنا چاہیں گے انہیں کم از کم ایک ہفتہ اور زیادہ سے زیادہ 6ہفتے اپنے اکاﺅنٹس ڈی ایکٹیویٹ رکھنے ہوں گے اور اس عرصے میں ہر حال میں فیس بک سے دور رہنا ہو گا۔ 

مزید :

بین الاقوامی -