بھارت کو کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، صرف ایک روز میں 83 ہزار سے زائد مریضوں کا اضافہ

بھارت کو کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، صرف ایک روز میں 83 ہزار سے زائد ...
بھارت کو کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، صرف ایک روز میں 83 ہزار سے زائد مریضوں کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاﺅ تمام ریکارڈ توڑ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق بھارت میں گزشتہ ایک دن میں ملک میں 83ہزار 883نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ایک دن میں کسی بھی اور ملک میں کورونا وائرس کے اتنے زیادہ کیس سامنے نہیں آئے۔ شدید معاشی نقصان کے باعث بھارت کی مختلف ریاستیں لاک ڈاﺅن میں نرمی کر رہی ہیں جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو ہفتے کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے 10لاکھ سے زائد نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے مجموعی کیسز کی تعداد 39لاکھ 40ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔اس سے پہلے بھی ایک ہی دن میں زیادہ کیسز بھارت ہی میں سامنے آئے تھے جو کہ 78ہزار 357تھے۔ دوسرے نمبر پر 16جولائی کو امریکہ میں 77ہزار 255کیس سامنے آئے تھے۔ واضح رہے کہ بھارت میں اس موذی وباءسے اب تک 68ہزار 472لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 30لاکھ 40ہزار لوگ صحت مند ہو چکے ہیں۔