صرف 24 گھنٹے میں ٹک ٹاک پر 10 لاکھ فالوورز اکٹھے کرنے والے شخص کی زندگی کی افسوسناک کہانی سامنے آگئی

صرف 24 گھنٹے میں ٹک ٹاک پر 10 لاکھ فالوورز اکٹھے کرنے والے شخص کی زندگی کی ...
صرف 24 گھنٹے میں ٹک ٹاک پر 10 لاکھ فالوورز اکٹھے کرنے والے شخص کی زندگی کی افسوسناک کہانی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک نوجوان نے گزشتہ ماہ ٹک ٹاک پر اکاﺅنٹ بنایا اور اس کی پہلی ویڈیوز ہی ایسی وائرل ہوئیں کہ 24گھنٹے کے اندر اس کے 10لاکھ سے زائد فالوورز ہو گئے۔ اب اس نوجوان نے اپنے متعلق ایسا انکشاف کیا ہے کہ سن کر آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 22سالہ نوجوان کا نام اونیا جانسن ہے جو امریکی ریاست انڈیانا کے شہر لافیٹے کا رہائشی ہے۔ اس نے ٹک ٹاک پر اکاﺅنٹ بنا کر دوسرے صارفین کی ویڈیوز پر غصیلہ ری ایکشن دینے کی ویڈیوز بنانی شروع کر دیں۔ وہ زیادہ تر ایسی ویڈیوز پر ری ایکشن دیتا جس میں کیک بیکنگ یا کھانے کی دیگر اشیاءبنانے کے طریقے بتائے جا رہے ہوتے تھے۔
رپورٹ کے مطابق جانسن کا غصیلہ ری ایکشن اور اس کے چہرے کے تاثرات اس قدر مقبول ہوئے کہ اس کی پہلی ویڈیوز ہی کروڑوں لوگوں نے دیکھیں اور اس کے فالوورز کی تعداد ایک ہی دن میں 10لاکھ سے اوپر چلی گئی۔ جانسن نے اب اپنی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ وہ ایک بے گھر نوجوان ہے جو اپنی کار میں ہی رہ رہا ہے۔ اس نے بتایا ہے کہ وہ مشی گن میں اپنی گرل فرینڈ جولیان کے ساتھ رہ رہا تھا لیکن جولیان نے چند ماہ قبل اس کے ساتھ تعلق ختم کر لیا اور اسے گھر سے نکال لیا۔ تب لافیٹے آ گیا اور اپنی گاڑی میں ہی رہ رہا ہے۔ میں نے وقت گزاری کے لیے ٹک ٹاک پر اکاﺅنٹ بنایا تھا، مجھے معلوم نہیں تھا کہ میں اس قدر مقبول ہو جاﺅں گا۔ مجھے خود بھی احساس ہے کہ میرے چہرے کے تاثرات سے لگتا ہے کہ میں انتہائی غصے والا آدمی ہوں، شاید اس دنیا میں سب سے غصیلا آدمی۔ مگر حقیقت میں میں بہت مثبت سوچ رکھنے والا شخص ہوں۔ بہرحال میرے چہرے کے یہی تاثرات میرے کام آئے اور میں راتوں رات دنیا بھر میں مقبول ہو گیا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -