70 سالہ شخص کی 55 سالہ خاتون سے شادی، محبت کی انوکھی ترین داستان

70 سالہ شخص کی 55 سالہ خاتون سے شادی، محبت کی انوکھی ترین داستان
70 سالہ شخص کی 55 سالہ خاتون سے شادی، محبت کی انوکھی ترین داستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) جیسی بھی ہے مگر کہاوت ہے کہ محبت کے لیے دل جوان ہونا چاہیے، عمر میں کیا رکھا ہے۔ یہ کہاوت بھارت کے اس بزرگ پر صادق آتی ہے جو 70سال کی عمر میں ہسپتال میں ایک 55سالہ خاتون کو دل دے بیٹھا اور دونوں نے شادی کر لی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس امراﺅ سنگھ نامی بابے اور گڈبڈی نامی خاتون کا تعلق بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے ضلع اشوک نگر سے ہے جہاں وہ دونوں ایک ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔
علاج کے دوران ہی دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہو گئی اور انہوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا۔ جونہی انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کیا تھا، امراﺅ سنگھ اس خاتون کو ہسپتال سے سیدھا اپنے ساتھ اپنے گاﺅں بھوراکھیڑی لے گیا اور اپنے چار بیٹوں اور 12پوتے پوتیوں کو جمع کرکے کہا کہ وہ اس خاتون سے شادی کرناچاہتا ہے۔ تمام گھر والے اپنے بزرگ کی شادی پر رضامند ہو گئی اور دھوم دھام سے امراﺅ اور گڈبڈی کی شادی کروا دی گئی۔ شادی کے موقع پر گڈبڈی نے سرخ عروسی جوڑا زیب تن کیا اور امراﺅ سنگھ بھی خوب سج دھج سے دولہا بنا۔ ان کی شادی میں پورا گاﺅں شریک تھا جن کے لیے ولیمے کی بہت بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -