ٹڈی دل کے بعد ہمسایہ ملک میں فصلوں پر ایک اور خطرناک کیڑا حملہ آور، پریشان کن خبر آگئی

ٹڈی دل کے بعد ہمسایہ ملک میں فصلوں پر ایک اور خطرناک کیڑا حملہ آور، پریشان کن ...
ٹڈی دل کے بعد ہمسایہ ملک میں فصلوں پر ایک اور خطرناک کیڑا حملہ آور، پریشان کن خبر آگئی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں بھی ٹڈیوں نے فصلوں کو خوب نقصان پہنچایا اور بھارت میں تو تباہی ہی پھیلا دی۔ کئی بھارتی ریاستوں میں مہینوں تک ٹڈیاں حملہ آور رہیں۔ اب جا کر ان سے کسانوں کی جان چھوٹی تھی کہ راجستھان میں ایک اور کیڑا کسانوں کی شامت بن کر سامنے آ گیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس کیڑے کا نام ’Spodiptera Furguperda‘ ہے جو ’فال آرمی‘ (Fall army)کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

اب اس کیڑے کی فوج ظفر موج نے راجستھان کے بیشتر حصوں میں فصلوں پر یلغار کر رکھی ہے اور ہزاروں ایکڑ پر محیط فصلوں کو تباہ کر چکا ہے۔ ضلع اجمیر اور دیگر اضلاع میں اس نئے کیڑے نے زیادہ تر مکئی کی فصل کو نقصان پہنچایا ہے۔ محکمہ زراعت کے حکام نے کسانوں کو تنبیہ کی ہے کہ یہ ایک نیا کیڑا ہے جس پر موجودہ ادویات بے اثر بھی ہو سکتی ہیں چنانچہ جس علاقے میں اس کیڑے کا حملہ ہوں وہاں کے کسان محکمہ زراعت کے ماہرین کے ساتھ مشاورت سے اسے مارنے کے لیے سپرے کا انتخاب کریں۔ 

مزید :

بین الاقوامی -