رب نے بنا دی جوڑی، بھاری بھرکم ماڈل کا دل اپنے سے آدھے قد کے آدمی پر آگیا

رب نے بنا دی جوڑی، بھاری بھرکم ماڈل کا دل اپنے سے آدھے قد کے آدمی پر آگیا
رب نے بنا دی جوڑی، بھاری بھرکم ماڈل کا دل اپنے سے آدھے قد کے آدمی پر آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی معروف ماڈل یوڈوگزی یاﺅ نے اتنے چھوٹے قد کے آدمی کے ساتھ تعلق قائم کر لیا ہے کہ تصاویر سامنے آئیں تو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔ڈیلی سٹار کے مطابق یوڈوگزی خود بھاری بھرکم اور دراز قامت خاتون ہے جبکہ اس کے نئے بوائے فرینڈ کا قد تین فٹ سے بھی کم ہے۔ تاہم یوڈوگزی کا کہنا ہے کہ ”سائز کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ہم ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہیں اور یہی ہمارے لیے سب سے اہم ہے۔“
یوڈوگزی نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنے اس نئے بوائے فرینڈ، جس کا نام گرانڈ پیز ہے، کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں اور اپنے مداحوں سے گرانڈ پیز کا تعارف کرایا ہے۔یوڈوگزی نے اپنی اس پوسٹ میں بتایا ہے کہ وہ اور گرانڈ پیز منگنی بھی کر چکے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ ”مجھے خدشہ ہے کہ میرے گھر والے گرانڈ پیز کے ساتھ میری شادی کی مخالفت کریں گے تاہم میں جانتی ہوں کہ گرانڈ پیز مجھ سے محبت کرتا ہے چنانچہ میں اسے چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -