مادہ سانپ پر لڑائی کرتے دو سانپ آدمی کی چھت توڑ کر نیچے گر پڑے
کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں گزشتہ دنوں ایک آدمی کے گھر کی چھت کی سیلنگ اچانک گر گئی اور سیلنگ کے ساتھ ایک ایسی چیز نیچے آ گری کہ دیکھ کر آدمی کے اوسان خطا ہو گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس عمر رسیدہ شخص کا نام ڈیوڈ ٹیٹ بتایا گیا ہے جو برطانوی شہر برسبین کا رہائشی ہے۔ اس کے گھر چھت کی سیلنگ گری تو اس کے ساتھ ہی ایک دیوقامت اژدھا بھی نیچے آ گرا جسے دیکھ کر ڈیوڈ ٹیٹ کے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ نے ریسکیو ورکرز کو کال کی اور انہوں نے آ کر اس اژدھے کو پکڑ کر سیلنگ کی تلاشی لی تو اس میں سے مزید دو اژدھے بھی برآمد ہو گئے۔ مائیکل براﺅن نامی ماہرنے انکشاف کیا ہے کہ نیچے گرنے والے اژدھے سمیت ان تینوں میں دو نر اژدھے تھے اور ایک مادہ تھی۔آسٹریلیا میں ان دنوں یہ سانپوں کے افزائش نسل کا سیزن چل رہا ہے چنانچہ یہ دونوں نر سانپ مادہ سانپ کے لیے ایک دوسرے سے لڑ رہے تھے، اسی دوران سیلنگ تین بھاری بھرکم اژدھوں کا وزن نہ اٹھا سکی اور ٹوٹ گئی۔