بھارت میں خوفناک دھماکہ، ہلاکتیں

بھارت میں خوفناک دھماکہ، ہلاکتیں
بھارت میں خوفناک دھماکہ، ہلاکتیں

  

چنائی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست تمل ناڈو میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

تمل ناڈو کے ضلع کڈالور کی ایک پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں موقع پر موجود 7 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ دھماکے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متاثرہ فیکٹری تمل ناڈو کے ریاستی دارالحکومت چنئی سے 190 کلومیٹر دور ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -