وسیم اکرم کی ننھی سی بیٹی کے کپڑوں پر تنقیدکرنے والے شخص کو لیجنڈ باﺅلر نے کھری کھری سنادیں، بہترین مشورہ دے دیا

وسیم اکرم کی ننھی سی بیٹی کے کپڑوں پر تنقیدکرنے والے شخص کو لیجنڈ باﺅلر نے ...
وسیم اکرم کی ننھی سی بیٹی کے کپڑوں پر تنقیدکرنے والے شخص کو لیجنڈ باﺅلر نے کھری کھری سنادیں، بہترین مشورہ دے دیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں انٹرنیٹ پر ایک ’اخلاقی بریگیڈ‘ بیٹھی ہے جس کی زندگی کا واحد مقصد اداکاراﺅں کی مختصر لباس میں بنائی گئی تصاویر کوبغور دیکھنے کے بعد انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنانے اور اخلاقیات کا درس دینا ہے۔گزشتہ دنوں اس بریگیڈ نے مایہ ناز کرکٹر وسیم اکرم کی کم عمر بیٹی کو بھی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جو اپنے باپ کی انگلی پکڑے چل رہی ہوتی ہے۔ اس پر وسیم اکرم نے بھی اس بریگیڈ کو ایسا سبق سکھایا کہ یاد رکھیں گے۔

ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس تصویر میں وسیم اکرم اپنی بیٹی کے ساتھ واک کر رہے ہوتے ہیںاور اس کم عمر بچی نے شاٹس پہن رکھے ہوتے ہیں۔ اخلاقی بریگیڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اپنی شستہ انگریزی میں وسیم اکرم کو کمنٹس میں وعظ فرماتے ہوئے لکھا کہ ”یہ تو چھوٹی سی شہزادی ہے لیکن تمہیں اسلام کی پیروی کرنی چاہیے اور اسے اچھے کپڑے پہننا سکھانا چاہیے۔“ اس پر وسیم اکرم نے اسے ترکی بہ ترکی جواب دیا کہ ”واقعی! تم اپنے کام سے کام رکھو۔ “ کچھ صارفین اس بریگیڈ کے روئیے پرحیران نظر آتے ہیں کہ انہیں ایک معصوم بچی پر تنقید کرتے بھی شرم نہیں آئی اور انہوں نے بچی کے باپ کو شرم دلانی شروع کر دی۔

مزید :

کھیل -