’اسلام بہت خوبصورت مذہب ہے‘ برطانوی یوٹیوب سٹار نے اسلام قبول کرلیا

’اسلام بہت خوبصورت مذہب ہے‘ برطانوی یوٹیوب سٹار نے اسلام قبول کرلیا
’اسلام بہت خوبصورت مذہب ہے‘ برطانوی یوٹیوب سٹار نے اسلام قبول کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف برطانوی یو ٹیوبر ’جے پالفرے‘ کو اللہ رب العزت نے ہدایت دے دی اور وہ حلقہ اسلام میں داخل ہو گئے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق جے پالفرے نے گزشتہ دنوں اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں اپنے مسلمان ہونے کا اعلان کیا ہے۔ پالفرے ٹریول ولاگر ہیں جنہیں یوٹیوب پر 5لاکھ 34ہزار سے زائد لوگوں نے سبسکرائب کر رکھا ہے۔ 
اپنی ویڈیو میں پالفرے کہتا ہے کہ ”میں آپ کے ساتھ یہ بات شاید شیئر نہ کرتا لیکن اسلام پر میری تحقیق کے سفر سے بہت سے لوگوں کو ترغیب ملی اور انہوں نے سکون پا لیا۔ میں نے کئی مسلم ممالک کا سفر کیا اور وہاں لوگوں سے ملاقاتوں کے دوران میں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ دنیا بھر کے اس سفر کے دوران مجھے روحانی تجربہ بھی حاصل ہوا۔ اسلامی ممالک میں رہتے ہوئے مجھے اسلام کے بارے میں حقیقی علم حاصل ہواجس کے بعد میں نے جانا کہ اسلام بہت خوبصورت اور پرامن مذہب ہے لیکن اکثر لوگ اس مذہب کو غلط سمجھتے ہیں۔“واضح رہے کہ اس سے قبل کینیڈین ٹریول ولاگر روزی گیبریلی بھی اسلام قبول کر چکی ہیں۔ 

مزید :

برطانیہ -