انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں بابر اعظم کی شرٹ پر ایسی چیز لکھی نظر آگئی کہ دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں

انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں بابر اعظم کی شرٹ پر ایسی چیز لکھی نظر ...
انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں بابر اعظم کی شرٹ پر ایسی چیز لکھی نظر آگئی کہ دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں سمرسٹ کی نمائندگی کرنے والے نوجوان بیٹسمین بابر اعظم کی شرٹ پر موجود ایک مشہور الکوحل کمپنی کا لوگو غلطی سے موجود رہ گیا جس کا شائقین نے نوٹس کیا اور کاؤنٹی انتظامیہ پر کڑی تنقید کی۔سیاست ڈاٹ پی کے پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق سمرسٹ کاؤنٹی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا اور اگلے میچ سے قبل لوگو کو ہٹا دیا جائے گا۔

واضح رہے ووسٹر شائر کے خلاف انگلش ٹی 20ٹورنامنٹ کے اس میچ میں بابر نے 42رنز بنائے،سمرسٹ نے 16رنز سے کامیابی حاصل کی۔

یاد رہے کہ ہاشم آملہ اور معین علی سمیت مسلمان کرکٹرز شراب تیار کرنے والی سپانسر کمپنیز کے لوگو استعمال کرنے سے انکار کرتے رہے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا لیکن انہوں نے مالی نقصان کی بھی پرواہ نہیں کی۔

مزید :

کھیل -