دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری،حکومت نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ دیار غیر میں بیٹھے پاکستانی خوشی سے نہال ہو جائیں گے

 دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری،حکومت نے ایسا فیصلہ کر ...
 دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری،حکومت نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ دیار غیر میں بیٹھے پاکستانی خوشی سے نہال ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کوالیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ  وفاقی کابینہ نے دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے سے متعلق بل منظور کرلیا ہے۔آرٹیکل63ون سی تبدیل کرنے کے لیے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دی گئی ہے، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیمی بل وزارت پارلیمانی امور کو ارسال کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی قانونی کیسز  نے دوہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی مخالفت کی تھی تاہم وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانونی کیسز کا فیصلہ رد کرتے ہوئے ترمیمی بل کی منظوری دی۔ذرائع کے مطابق بعض وزرا نے بھی دوہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی مخالفت کی۔ذرائع کے مطابق ترمیمی بل کے تحت دہری شہریت کے حامل افراد کو حلف اٹھانے سے قبل غیر ملکی شہریت ترک کرنا ہوگی۔

مزید :

قومی -