''احتساب کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا،،وزیراعظم کی جانب سے عاصم باجوہ کا استعفیٰ منظور نہ کرنے پر مریم نواز کا ٹوئٹ

''احتساب کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا،،وزیراعظم کی جانب سے عاصم باجوہ کا ...
''احتساب کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا،،وزیراعظم کی جانب سے عاصم باجوہ کا استعفیٰ منظور نہ کرنے پر مریم نواز کا ٹوئٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائےاطلاعات ونشریات عاصم سلیم باجوہ کااستعفیٰ منظور نہ کیے جانےپرسابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نےرد عمل دے دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ  احتساب کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا،استعفی منظور کرلیتےتو خود بھی مستعفی ہونا پڑ جاتا۔ NRO کیوں اور کیسے دیا جاتا ہے، کس کو دیا جاتا ہے، ایک دوسرے کو دیا جاتا ہے، قوم کو سمجھانے کا شکریہ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جواب تو پھر بھی دینا پڑے گا ! اب لو گے احتساب کا نام ؟۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ منطور نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔عاصم سلیم باجوہ نے آج وزیراعظم عمران خان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہد ے سے استعفیٰ پیش کیا جسے وزیراعظم نے قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیااور کہا کہ ان کی طرف سے جوثبوت اور وضاحت پیش کی گئی  وہ اس سے مطمئن ہیں ۔یاد رہے کہ عاصم سلیم باجوہ نے گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعا ت کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے پاس ہر چیز کا 100 فیصد دستاویزی ریکارڈ موجود ہے۔

مزید :

قومی -