3 سالہ معصوم بچی عصمت دری کے بعد قتل
لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں ایک 3 سالہ معصوم بچی کو عصمت دری کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق جمعرات کے روز کھیتوں سے ایک 3 سالہ بچی کی لاش ملی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو عصمت دری کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔
بچی بدھ سے لاپتہ تھی اور اس کی لاش گاؤں کے قریب سے ہی برآمد ہوئی۔ بچی کے سر پر چوٹ کے نشانات پائے گئے ۔ بچی کے والد نے اپنی شکایت میں گاؤں میں رہنے والے لیکھ رام پر الزام عائد کیا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ ان کی بیٹی کو پرانی رنجش میں اغوا کرکے قتل کیا گیا تھا۔