بھارت میں شہری کے وائی فائی پر اچانک " پاکستان زندہ باد" لکھا نظر آنے پر ہنگامہ مچ گیا

بھارت میں شہری کے وائی فائی پر اچانک " پاکستان زندہ باد" لکھا نظر آنے پر ...
بھارت میں شہری کے وائی فائی پر اچانک

  

کانپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور میں ایک شخص کے وائی فائی کا نام " پاکستان زندہ باد" میں تبدیل ہونے پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔

کانپور کے علاقے کباڑی مارکیٹ کا ایک شخص دفتر سے واپس گھر آیا اور اس نے وائی فائی آن کیا تو اسے اس وقت جھٹکا لگا جب اس کے موبائل پر " پاکستان زندہ باد" نامی وائی فائی کے سگنل آرہے تھے۔ وہ شخص یہ دیکھ کر گھبرا گیا اور فوری طور پر پولیس کو فون کردیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کیں تو یہ بات سامنے آئی کہ کسی نے شرارت کے طور پر وائی فائی کا نام تبدیل کیا ۔ یہ پتہ نہیں لگا کہ وائی فائی کا پاسورڈ کس نے تبدیل کیا تاہم اس کی مزید تحقیقات کی ذمہ داری سائبر کرائم ونگ کو سونپ دی گئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -