طویل عرصے تک ٹی وی سکرین سے غائب رہنے والے رؤف کلاسرا کو پروگرام مل گیا، کس چینل پر نظر آئیں گے؟

طویل عرصے تک ٹی وی سکرین سے غائب رہنے والے رؤف کلاسرا کو پروگرام مل گیا، کس ...
طویل عرصے تک ٹی وی سکرین سے غائب رہنے والے رؤف کلاسرا کو پروگرام مل گیا، کس چینل پر نظر آئیں گے؟

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) طویل عرصے تک ٹی وی سکرین سے غائب رہنے والے رؤف کلاسرا کو پروگرام مل گیا۔

صحافی و تجزیہ کار رؤف کلاسرا اور عامر متین کو ایک سال کے عرصے کے بعد ٹی وی پروگرام مل گیا۔ وہ پبلک نیوز کی سکرین پر نظر آئیں گے۔ ان کا نیا پروگرام پیر سے جمعرات تک رات 10 بجے نشر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں رؤف کلاسرا اور عامر متین کا آپ نیوز پر چلنے والا پروگرام اچانک بند کردیا گیا تھا۔ اس کے بارے میں رؤف کلاسرا کا الزام ہے کہ 417 ارب روپے کا جی آئی ڈی سی سکینڈل بریک کرنے پر تحریک انصاف حکومت نے ان کا پروگرام بند کرایا تھا۔ ٹی وی پروگرام بند ہونے کے بعد رؤف کلاسرا یوٹیوب چینل چلا رہے تھے۔

مزید :

Breaking News -علاقائی -اسلام آباد -