وزیراعظم عمران خان کے پاک چین تعلقات پر حالیہ بیان کو سراہتے ہیں:چینی سفارتخانہ

وزیراعظم عمران خان کے پاک چین تعلقات پر حالیہ بیان کو سراہتے ہیں:چینی ...
وزیراعظم عمران خان کے پاک چین تعلقات پر حالیہ بیان کو سراہتے ہیں:چینی سفارتخانہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں قائم چینی سفارت خانہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاک چین تعلقات پر  دیے جانے والے حالیہ بیان کو سراہتے ہیں۔اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ سی پیک کو آگے بڑھانے میں پاکستان کے سی پیک اتھارٹی کے کردار کو بھی سراہتے ہیں۔چینی سفارت خانہ کا مزید بتایا ہے کہ حکومت پاکستان کے ساتھ مل کرکام جاری رکھیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت سی پیک سے بھر پور فائدہ اٹھا ئے گی کیونکہ یہ منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

مزید :

قومی -