سندھ کے الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے الیکشن کمیشن میں اہم عہدوں پر تبادلے کردیے گئے۔
صوبائی الیکشن کمشنر سندھ جاوید آفریدی اور جوائنٹ الیکشن کمشنر سندھ محمد فرید آفریدی کو ان کے عہدوں سے ہٹادیا گیا ہے، دونوں افسران کو الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکرٹریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
جاوید آفریدی کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اعجاز انور چوہان کو سندھ کا الیکشن کمشنر تعینات کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل وہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ احکامات چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے دیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں ضلعی الیکشن کمشنر جام شورو کو سجاول اور سجاول کے الیکشن کمشنر کو جام شورو میں تعینات کیا گیا ہے۔