سعودی عرب کے بعد ایک اور عرب ملک نے اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی

سعودی عرب کے بعد ایک اور عرب ملک نے اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کرنے کی ...
سعودی عرب کے بعد ایک اور عرب ملک نے اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی

  

مانامہ(ڈیلی پاکستا ن آن لائن) بحرین نے  اسرائیلی طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق بحرین نے متحدہ عرب امارات کی درخواست پر اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی ہے اور متحدہ عرب امارات جانے والی اب ہر قسم کی پروازیں بحرینی فضائی حدود استعمال کرسکیں گی۔بحرینی وزارت ٹرانسپورٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بحرین نے متحدہ عرب امارات آنے اور جانے والی تمام پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

  اس سے قبل سعودی عرب نے بھی امارات آنے والے تمام طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔گزشتہ دنوں اجازت ملنے کے بعداسرائیل سے امارات جانے والی پرواز ایل وائے 971 سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے ابوظبی پہنچی تھی۔

مزید :

عرب دنیا -