دوہری شہریت رکھنے والے تارکین وطن کو الیکشن لڑنے کا حق ،حکومت اب آگے کیا کرنے جا رہی ہے؟ڈاکٹر بابر اعوان  نے کھل کر بتا دیا 

دوہری شہریت رکھنے والے تارکین وطن کو الیکشن لڑنے کا حق ،حکومت اب آگے کیا کرنے ...
دوہری شہریت رکھنے والے تارکین وطن کو الیکشن لڑنے کا حق ،حکومت اب آگے کیا کرنے جا رہی ہے؟ڈاکٹر بابر اعوان  نے کھل کر بتا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان  نے کہا ہے کہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ کیا ہوا وعدہ پورا کرتے ہوئےانھیں بھی الیکشن لڑنے کا حق دے دیا ہے، آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے معاملہ پارلیمنٹ میں لے کر جائیں گے، اس نئی ترمیم کے تحت دوہری شہریت کا حامل شخص الیکشن لڑنے کا اہل ہوگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کا وعدہ کیا لیکن یہ معاملہ وعدوں سے آگے تکمیل تک نہیں پہنچایا جا سکا تھا تاہم وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ  نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کرتے ہوئے  آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے،اب حکومت آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے معاملہ پارلیمنٹ میں لے کر جائے گی، اس نئی ترمیم کے تحت دوہری شہریت کا حامل شخص الیکشن لڑنے کا اہل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے بعد کسی بھی شہری کے لئے الیکشن ہارنے کی صورت میں دوہری شہریت چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم الیکشن جیتنے کی صورت میں عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل شہریت چھوڑنا ہوگی۔