چولہے کے قریب کھڑے ہو کر سینیٹائزر لگانے والے شخص کے ساتھ ایسا کام ہوگیا کہ آپ کبھی بھی ایسی غلطی نہیں کریں گے
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک شخص ہینڈ سینیٹائزر میں لگنے والی آگ سے جھلس کر ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ناسک میں انیل سوچک نامی شخص باورچی خانے میں چولہے کے قریب کھڑا ہو کر ہینڈ سینیٹائزر استعمال کر رہا تھا کہ اچانک سینیٹائزر میں آگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں وہ بھی آگیا۔ آگ سے جھلسنے کے بعد انیل سوچک کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
ڈسٹرکٹ سول ہسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کا جسم 70 فیصد تک جھلس چکا تھا اور تشویشناک حالت کے باعث وہ اس کی جان نہیں بچا سکے۔