کراچی میں پورا تھانہ معطل ،اہلکار کس غیر قانونی کام میں ملوث تھے?جانئے

کراچی میں پورا تھانہ معطل ،اہلکار کس غیر قانونی کام میں ملوث تھے?جانئے
کراچی میں پورا تھانہ معطل ،اہلکار کس غیر قانونی کام میں ملوث تھے?جانئے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد میں غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی ثابت ہونے پرپورا تھانہ معطل کردیا گیا۔ہم نیوز کے مطابق معطل ہونے والوں میں تھانہ گزری کے ایس ایچ او،ایڈیشنل ایس ایچ او،ہیڈمحرر اور انٹیلی جنس افسرسمیت چھ اہلکار شامل ہیں۔اس ضمن میں ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر عباسی کا کہنا ہے کہ معطل ہونے والے پولیس اہلکار پی این ٹی کالونی میں ہونے والے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث پائے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -