امریکی سفارتخانے کا مزید 700 پاکستانی خواتین کو تعلیم کیلیے وظائف دینے کا اعلان

امریکی سفارتخانے کا مزید 700 پاکستانی خواتین کو تعلیم کیلیے وظائف دینے کا ...
امریکی سفارتخانے کا مزید 700 پاکستانی خواتین کو تعلیم کیلیے وظائف دینے کا اعلان

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکی سفارتخانے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ اِی سی) کے اشتراک سے مزید 700 پاکستانی خواتین کو گریجویٹ سطح تک حصول تعلیم کیلیے وظائف دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دو سالہ دورانیے کے یہ وظائف (جن کا آغاز رواں سال سے ہوگا اور یہ 2023ء تک جاری رہیں گے) باصلاحیت خواتین کو شعبہ زراعت، کاروبار، انجینئرنگ طبی اور معاشرتی علوم میں حصول تعلیم کی خاطر دیے جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -