’کابلی چائے‘ ڈی جی آئی ایس آئی کی افغانستان میں چائے پینے کی تصویر وائرل ہوگئی

’کابلی چائے‘ ڈی جی آئی ایس آئی کی افغانستان میں چائے پینے کی تصویر وائرل ...
’کابلی چائے‘ ڈی جی آئی ایس آئی کی افغانستان میں چائے پینے کی تصویر وائرل ہوگئی
سورس: Twitter

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی کابل میں چائے پینے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید وفد کے ہمراہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں موجود ہیں جہاں وہ طالبان کے انٹیلی جنس چیف سے ملاقات کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس آئی جب کابل پہنچے تو انہیں اور ان کے وفد کو چائے پیش کی گئی۔ جنرل فیض حمید کے ہاتھ میں کپ اور خوشگوار موڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ٹوئٹر پر ’کابلی چائے‘ کا ہیش ٹیگ پورے دن سے پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اس چائے کا موازنہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کی چائے سے کر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -