برٹش کونسل اور بینیل فاؤنڈیشن کا این سی اے میں ورچوئل میوزیم شروع کرنے کا معاہدہ

  برٹش کونسل اور بینیل فاؤنڈیشن کا این سی اے میں ورچوئل میوزیم شروع کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)برٹش کونسل اور لاہور بینیل فاؤنڈیشن نے نیشنل کالج آف آرٹس، لاہور میں لاہور بینیل فاؤنڈیشن ورچوئل میوزیم پروجیکٹ کے آغاز کے لیے پارٹنر شپ کی ہے۔ ورچوئل میوزیم فنکاروں، ماہرین تعلیم اور تخلیقی ماہرین کے لیے ہماری مشترکہ ثقافتی زبان اور فنکارانہ میراث کا دوبارہ جائزہ لینے کے لیے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔ یہ منصوبہ برٹش کونسل کے پاکستان-یو کے سیزن: نیو پرسپیکٹیو پروگرام کا حصہ ہے جو پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر، لاہور بینالے فاؤنڈیشن قدسیہ رحیمنے کہاکہ لاہور بینالے فاؤنڈیشن ورچوئل میوزیم کی مشق اور عوامی تاثر میں عالمی سماجی و ثقافتی تبدیلیوں کے جواب میں آرکائیونگ، علم سازی اور نمائشی گفتگو کی ایک منفرد شکل ہے۔کیٹ جوائس، بزنس ڈائریکٹر کلچرل انگیجمنٹ، جنوبی ایشیا، برٹش کونسل نے کہاکہ "ورچوئل میوزیم ایک جامع اور مؤثر طریقے سے کمیونٹی کی تعمیر میں آرٹ اور ورثے کو استعمال کرنے کا ایک اختراعی طریقہ ہے۔ یہ ہمارے پروگرام برائے پاکستان، برطانیہ: نیو پرسپیکٹیو پروگرام کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا سیلاب کے ساتھ پاکستان میں حالیہ المناک واقعات عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت کو واضح کرتے ہیں۔