گھنگریالے بالوں والے سوئمرز مخصوص ٹوپی استعمال کرینگے
لندن(نیٹ نیوز)سوئمنگ کی عالمی گورننگ باڈی فینا نے گھنگریالے بالوں والے ایتھلیٹس کے لیے بڑے سائز کی مخصوص ٹوپی (Soul Cap) کو اعلیٰ سطح کے مقابلوں میں استعمال کرنے کی منظوری دے دی۔گزشتہ برس اولمپکس میں ان بڑے سائز کی ٹوپیوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی تھی تاہم اب فینا نے ایتھلیٹس کے لیے اس کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔فینا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر برینٹ نووکی نے کہا کہ یہ منظوری گزشتہ ایک سال کے دوران گورننگ باڈی اور سوئمرز کے لیے بڑے سائز کی ٹوپی بنانے والی کمپنی سول کیپ کے درمیان ڈیزائن پر نظرثانی اور بحث کے بعد دی گئی۔سول کیپ کمپنی نے سوئمنگ کی عالمی گورننگ باڈی کی جانب سے اس منظوری کو ایک بہت بڑا قدم قرار دیا۔گزشتہ سال سول کیپ انتظامیہ نے بتایا تھاکہ فینا کا مؤقف ہے کہ یہ بڑے سائز کی ٹوپی مناسب نہیں ہیں کیونکہ وہ ایتھلیٹ کے سر کی قدرتی شکل کو بگاڑ دیتی ہے۔اس فیصلے کے بعد بہت سے تیراکوں نے فینا پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے سیاہ فام لوگوں کی کھیل میں حصہ لینے کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
واضح رہے کہ س