پنجاب رینجرزمتحرک،سیلاب زدہ علاقوں میں راشن تقسیم کاسلسلہ تیز

پنجاب رینجرزمتحرک،سیلاب زدہ علاقوں میں راشن تقسیم کاسلسلہ تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ چھٹہ(نامہ نگار)ڈی جی رینجرز پنجاب کی ہدایت پر پنجاب(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
 رینجرز اور انٹلیجنس رینجرز کی جانب سے ضلع ڈیرہ غازی خان کے سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اب تک سینکڑوں سیلاب زدہ بستیوں اور  ہزاروں سیلاب متاثرین میں راشن کپڑے خیمے برتن اور دیگر اشیا تقسیم کردی گئی ہیں پنجاب رینجرز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کرنل ممتاز علی اور رینجرز انٹیلی جنس کے افسران کی قیادت میں ڈیرہ غازی خان کے سیلاب متاثرین میں راشن آٹا چاول چائے کوکنگ آئل دودھ اور دالیں پانی کی بوتلیں کپڑے شوز تقسیم کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا آج درخواست جمال خان غربی کے سیلاب متاثرین میں پنجاب رینجرز کی جانب سے 400 سو سے زائد افراد میں راشن سیمت دیگر ضروریات تقسیم کی گئی اس طرح اب تک 1 ہزار سے زائد راشن کے بیگز تقسیم کردئیے گئے ہیں  علا از بیوہ خواتین میں راشن کے ساتھ ان کی مالی امداد بھی کی جارہی ہیں انہوں نے بتایا کہ فی بیوہ خاتون میں کرنل ممتاز علی کی جانب سے پانچ پانچ ہزار روپے تقسیم کیے گئے ہیں جو 1 ایک لاکھ روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے   انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی تک امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ جارہی رہے گا مشکل اس کھڑی میں پنجاب رینجرز و رینجرز انٹیلی جنس سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف رہے گی۔