ڈیرہ،پھلوں اورسبزیوں کوبروقت منڈی پہنچانے کیلئے اہم فیصلے

    ڈیرہ،پھلوں اورسبزیوں کوبروقت منڈی پہنچانے کیلئے اہم فیصلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)بین الصوبائی شاہراہ کوئٹہ روڈ پر پھل اور سبزیوں کی گاڑیوں کی بندش کے معاملات حل کرنے کیلئے دونوں صوبوں کی ضلعی انتظامیہ کا احسن (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
اقدام،پھل اور سبزیوں کی ٹرانسپورٹ کیلئے باقاعدہ شیڈول مقرر کرتے ہوئے قبائلی فورس کی نگرانی میں بروقت منڈیوں تک پہنچایا جائیگا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد انور بریار سے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر لورالائی کے نمائندوں،بلوچستان کے زمینداروں،آڑھتیوں اور ٹرانسپورٹرز کے نمائندہ وفد نے پنجاب کی حدود میں راکھی گاج چیک پوسٹ پر ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک اور دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ بلوچستان سے پھل اور سبزیاں لانے والی گاڑیوں کو پنجاب کی حدود میں محفوظ طریقے سے داخل کرنے،نیلی مٹی اور دیگر جگہ پر ٹریفک کی بندش کے مسائل سے نجات کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ان گاڑیوں کیلئے باقاعدہ وقت مقرر کرتے ہوئے بی این پی سکواڈ کی نگرانی میں سبزی منڈیوں تک پہنچایا جائیگا تاکہ ٹریفک کی بندش سے پھل اور سبزیاں خراب ہونے سے بچانے کے ساتھ زمینداروں کو معاشی نقصان سے بچایا جائیگا اور پنجاب بھر میں پھل اور سبزیوں کی سپلائی چین بحال رکھنے کے ساتھ قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے میں مدد ملے گی۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے بین الصوبائی شاہراہ پر ممکنہ ٹریفک کی بندش میں پھنسے افراد کیلئے صاف پانی کے بڑے ٹینک دو گاڑیوں پر رکھنے کے ساتھ خشک خوراک رکھا جائے گا اور مسافروں کو دیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر نے این ایچ اے کے افسران کو بھی مراسلہ جاری کردیا کہ وہ نیلی مٹی اور بین الصوبائی شاہراہ کے متاثرہ مقامات کی ہنگامی بنیاد پر مرمت کرکے ٹریفک کی بندش کے مسائل حل کرے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے ٹرانسپورٹرز سے بھی کہا کہ وہ اپنی لین میں رہتے ہوئے گاڑیاں چلائیں تاکہ ٹریفک کی بندش کے مسائل کم کرنے میں مدد لیں۔ادھرپولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک نے مسافروں کو خود پانی کی بوتلیں اور خوراک تقسیم کی۔