وہ وقت دور نہیں جب کاروبار بند لوگ سڑکوں پر ہونگے، شیخ رشید
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو معلوم ہے کہ کمزور اکثریت ہے اور لوگ سڑکوں پر آسکتے ہیں پٹرول اور بجلی مزید مہنگی ہونے جا رہی ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام پر لکھا کہ وہ وقت دور نہیں جب کارخانے اوردکانیں بند ہوں گے، لوگ سڑکوں پر ہونگے سیلاب سیاسی پوائنٹ سکورنگ بن گیا ہے ڈالر3 روپے اور بڑھ گیا ہے دوست ممالک سرمایہ کاری کی بات کر رہے ہیں کیش کی نہیں۔حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ، توشہ خانہ اورتوہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا وزیروں کا جمعہ بازارلگا ہے، کئی وزیر بے محکمہ، بے دفتراور آئین سے زیادہ ہیں، میں انکی آئین سے اضافی تعداد پر ہائیکورٹ جا سکتا ہوں بجلی کے بل یا چولہے میں سے ایک ہی چل سکتا ہے، اپنے بچوں کوبھوک سے مرتے کوئی نہیں دیکھ سکتا۔
شیخ رشید