پوری قوم سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے، مشعال ملک

پوری قوم سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے، مشعال ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی  این پی) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن (پی سی او) کی چیئرپرسن اور سینئر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے   قوم سے سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر امد اد کی  اپیل کرتے ہوئے کہاہے پاکستانی قوم نے ہر مشکل وقت میں ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کیا ہے، تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی اس قوم پر برا وقت آیا پوری قوم نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، پوری قوم اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، انشا اللہ! وہ وقت دور نہیں جب ہماری قوم ان حالات کو بھی شکست دے گی  پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن (پی سی او)کی چیئرپرسن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے پاکستان سویٹ ہوم،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)اور نیشنل پریس کلب کے اشتراک سے این پی سی کے باہر لگائے گئے سیلاب زدگان امدادی کیمپ کا دورہ کیا۔ مشعال ملک نے سیلاب زدگان کے امدادی کیمپ میں کئی روز سے بیٹھے پاکستان سویٹ ہوم کے فرشتے اور پریوں کے جذبہ کو بھرپور سراہا اور سربراہ زمرد خان (ہلال امتیاز)کی سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری خلیل احمد راجہ اور سیکرٹری فنانس نیئر علی کے علاوہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ مشعال ملک کا  کیمپ سے خطاب میں پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زمرد خان کی ملک و قوم کے لئے کی گئی خدمات پر پوری قوم کو فخر ہے مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف بھی زمرد خان اور پاکستان سویٹ ہوم نے ہر سطح پر آواز اٹھائی اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔اس مشکل گھڑی میں بھی جب سیلاب کی صورت میں پوری قوم پر برا وقت آیا ہوا ہے زمرد اور ان کی ٹیم ہی سیلاب متاثرین کے لیے سب سے پہلی آواز بنے۔ قوم سے اپیل کرتی ہوں کہ امدادی کیمپ میں بڑھ چڑھ کر عطیات دیں۔ 
مشعال ملک 

مزید :

صفحہ اول -