بہاولپور میں سٹورپرچھاپہ،غیرقانونی پیسٹی سائیڈبرآمد
بہاولپور،نورپورنورنگا،سمہ سٹہ(ڈسٹرکٹ بیور و،نمائندہ پاکستان)سمال انڈسٹریل اسٹیٹ بہاولپور میں واقع زرعی ادویات کے اسٹور پر چھاپہ ماراگیا۔ غیر قانونی طور پر لیبل پر(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
غلط انفارمیشن۔ غیرقانونی رجسٹریشن کے لیبل لگا کر فروخت کرنے پر4098 پیک75عدد کارٹن پر مشتمل پکڑ لیے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ بہاولپور مقبول شاہ نے ہمراہ ٹیم سمال انڈسٹریل اسٹیٹ بہاولپور میں فیوچر کیمیکلز زرعی ادویات کے اسٹور پر چھاپہ مارا۔ امیڈا کلوپرڈ، تھائیا میتھوگسم، انسٹنٹ سپر اورCeedoکے لیبل پر دوائی کی رجسٹریشن سے ہٹ کر اپنی من مانی سے دھوکہ دہی سے معلومات درج کرنے پر 4098 پیک قبضہ میں لے لیے گئے۔ فیڈرل پلانٹ پروٹیکشن کے مطابق مذکورہ زہر پر اضافہ معلومات معلومات خودساختہ طور پر درج کی گئی ہیں جو کہ غیر قانونی طرز عمل ہے۔ لیبل پر خود ساختہ معلومات درج کرنے اور رجسٹریشن کے غیر قانونی عمل پر ملزم زبیر الحق خاور ولد محمد اسلم مالک کمپنی اور سبیل شہزاد سٹور انچارج کے خلاف زیر دفعہ A 21A،23 ایگری کلچرل پیسٹی سائیڈ آرڈیننس کے تحت تھانہ صدر بہاولپور میں مقبول شاہ کی مدعیت میں استغاثہ جمع کرا دیا گیا ہے۔ پکڑی جانے والی زرعی ادویات بطور مال مقدمہ قبضہ میں لے کر حوالے پولیس کر دی گئی ہے۔غیر قانونی طورپر زرعی ادویات کی خرید و فروخت کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔