خو فناک حادثے،موٹر وے پر ان فٹ گاڑیوں کاداخلہ بند
ملتان(وقائع نگار)موٹر وے پولیس حرکت میں آگئی۔ ان فٹ اور کمزور ٹائر والی گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد واپس بھیجا جانے لگا۔موٹر وے پولیس حکام نے اپنے(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
تمام افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹول پلازوں پر ان فٹ اور کمزور ٹائروں والی گاڑیوں کی چیکنگ کی جائے جس کے بعد موٹر وے پولیس نے چیکنگ شروع کر دی ہے، موٹر وے پولیس کے اہلکاروں نے ان فٹ اور کمزور ٹائروں والی گاڑیوں کو بھی موٹر وے پر جانے سے روک دیا ہے، موٹر وے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان فٹ اور کمزور ٹائر والی گاڑیاں دوسروں کی زندگی بھی خطرے میں ڈال دیتی ہے اس لیے مسافر اور کمرشل وہیکلز کو فٹنس سرٹیفیکیٹس حاصل کرنے چاہئیں اس کے بعد ہی موٹر وے پر گاڑیوں کو لایا جائے۔