الیاس امین عرف بھولا چور پکڑا گیا
لاہور (ویب ڈیسک) پولیس نے بدمعاش الیاس امین عرف بھولا چورکو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق پولیس نے ملزم قتل، اقدام قتل، اغوا اور قبضہ جیسی سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ علاقہ مکینوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے پولیس بھولا بدمعاش کو بغیر کپڑوں کے تھانے لے کر گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزم علاقہ میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا، ملزم الیاس امین عرف بھولا چور کافی عرصہ سے روپوش تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کے قبضہ سے 1460 گرام چرس 40 گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔