سیہون میں بچےکو بچانے کی کوشش میں خاندان کے 7 افراد ڈوب گئے

جامشورو (ویب ڈیسک) سیہون میں پانی میں گرنے والے بچے کو بچانے کی کوشش میں خاندان کے 7 افراد ڈوب گئے جن میں سے 3 کو ریسکیو کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق سیہون کے قریب انڈس ہائی وے روڈ انڑپور کے قریب ایک بچہ پانی میں گرگیا تھا جس کو بچانے کیلئے فیملی کے دیگر افراد بھی پانی میں کود گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچےکو بچانے کی کوشش میں 7 افراد ڈوب گئے جن میں سے 3 افرادکو بچالیا گیا جبکہ 4 کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں, جاں بحق افراد میں ایک خاتوں اور تین بچے شامل ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق دوسری جانب بلوچستان سے آنے والے سیلابی ریلے سے لاڑکانہ، میہڑ، انڈس ہائی وے بھی شدید متاثر ہیں اور جوہی بیراج سے لیکر خیرپورناتھن شاہ اور میہڑ تک انڈس ہائی وے 20 کلومیٹر تک زیر آب ہیں اور سڑک پر 4 سے پانچ فٹ پانی موجود ہے۔
متاثرین کے ریسکیوکیلئے این ڈی ایم اے،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ٹیمیں موجود ہیں۔