بھارت کیخلاف میچ کیلئے شاہ نواز دھانی ٹیم سے باہر ، متبادل نام بھی سامنے آگئے

بھارت کیخلاف میچ کیلئے شاہ نواز دھانی ٹیم سے باہر ، متبادل نام بھی سامنے آگئے
بھارت کیخلاف میچ کیلئے شاہ نواز دھانی ٹیم سے باہر ، متبادل نام بھی سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے گروپ مرحلے کے بعد سپر فور مرحلے میں بھی پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کے انجرڈ ہونے کے سبب پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی یقینی ہو گی، میچ میں شاہنواز دھانی کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی یا محمد حسنین  کو شامل کیا جاسکتا ہے ۔ 

  میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ  بھارت کے فاسٹ بولر اویش خان بخار میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے، ان کی جگہ اکشر پٹیل کو پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سائیڈ اسٹرین کے باعث بھارت کے خلاف میچ سے باہر ہو چکے ہیں۔دوسری جانب بھارت کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا بھی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -