سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر قطر سے تیسری پرواز کراچی پہنچ گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں کے باعث دوست ممالک کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے ، سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے قطر کی جانب سے سامان لیکر تیسری پرواز کراچی پہنچ گئی ہے۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز "نے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ قطری قونصل جنرل ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) اور دفتر خارجہ کے حکام نے امدادی سامان وصول کیا، طیارے میں خوراک ، ادویات اور خیمے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ تباہ کن سیلاب کے دوران اظہاریکجہتی کرنے پر قطری حکومت و عوام کے شکر گزار ہیں۔