منچھر جھیل کو مزید 2مقامات سے کٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ
سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)منچھر جھیل کو مزید 2مقامات سے کٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق باغ یوسف سے کٹ لگانے سے منچھر جھیل سے پانی کا دباو کم نہیں ہوا ہے ، جس کے باعث مزید دو مقامات پر کٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز "نےذرائع محکمہ آبپاشی کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ 6گھنٹوں کے دوران سکھر بیراج پر 10ہزار کیوسک پانی کی کمی ہے ، آئندہ 24گھنٹوں میں سکھر بیراج اونچے درجے سے درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال میں آجائیگا، باغ یوسف کے مقام پر کٹ لگانے کے باوجود پانی کا دباؤ کم نہیں ہوا ہے اس لیے مزید دو مقامات پر کٹ لگایا جائیگا ،انچارج کنٹرول روم کے مطابق سکھر بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج 5لاکھ 34ہزار 750کیوسک ہے ۔