بہاولپورمیں بیک وقت پیدا ہونے والے 5 میں سے 3بچے دم توڑ گئے
بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ روز بیک وقت پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 3 دم توڑ گئے۔مرنے والے بچوں میں 2 بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق 2 بچے تاحال انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں، انکیوبیٹر میں زیرعلاج بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بہاولپور کے نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔