ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
 گزشتہ دنوں جن مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ آج اس میں واضح کمی کا امکان ہے اور جو لوگ روزگار کے لئے اب نیا قدم اٹھانا چاہتے ہیں۔ وہ اللہ کا نام لے کر اٹھالیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
 کچھ پرانے معاملات کے دوبارہ ابھرنے کا اندیشہ ہے اور جس مسئلے کو معمولی سمجھ رہے ہیں وہ بے حد نازک ہیں۔ ان پر توجہ دیں ورنہ بات مزید خراب بھی ہو سکتی ہے، خیال رہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
 اب صورت حال بڑی تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ آپ کو کبھی بہتری محسوس ہو گی اور کبھی مشکل۔ اس لئے محتاط رہ کر قدم اٹھائیں اور چند دن اگر گزر جائیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
 جو لوگ کسی بھی معاملے کو لے کر پریشان ہیں وہ اللہ سے دعا کریں اس کا حل بھی مل جائے گا اور حالات اگر کنٹرول میں نہیں آ رہے تو بس حسبنا اللہ و نعیم الوکیل 450مرتبہ روزانہ شروع کر دیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
 ان لوگوں سے بچ کر چلیں جن لوگوں نے ماضی میں آپ کو دھوکا دیا تھا۔ اب وہ دوبارہ پھر زندگی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آج کا دن بے حد اہم ہے پوری توجہ دیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
 جن لوگوں نے وعدہ کر رکھا تھا۔ بہت مشکل نظر آتا ہے کہ وہ اپنے وعدے پر پورا اتریں۔ آپ کوئی اور کوشش کرکے دیکھیں ان شاءاللہ اس میں کامیابی کا امکان موجود ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
حقوق العباد اور دوسرے تمام معاملات کو اچھی طرح چیک کریں کسی جگہ تو کوئی غلطی ہو رہی ہے جو آپ کو آگے بڑھنے نہیں دے رہی۔ جب تک اس کی اصلاح نہیں ہوگی کچھ نہ ہوگا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
 آپ مسلسل اپنی نظر اتارتے رہیں۔ آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ کس قدر جکڑن کا شکار ہیں۔ چند روز صدقہ بھی دیتے رہیں۔ اپنے کام خاموشی سے کریں اور زبان کو بند ہی رکھیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اللہ ضرور آپ کے حالات بدلے گا۔ اس کو پکاریں تو سہی۔ اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ آج مخالفت تیز ہو سکتی ہے اور آپ کو ان سے بچ کر چلنا ہے۔ خاموشی بہتر رہے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
 سب پرانے معاملات بھول جائیں جن لوگوں نے زیادہ کی معاف کر دیں اور اللہ کا نام لے کر آگے بڑھیں وہ آپ کو پہلے سے بہت زیادہ نواز دے گا، ان شاءاللہ، دن اچھا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
 مخالفت بڑھ رہی ہے اور آپ بھی ایک طرف نہیں ہو رہے۔ اس وقت صرف دشمنوں سے بچ کر چلنا ہے۔ آپ ہیں کہ توجہ نہیں دے رہے۔ بار بار وارننگ ہے اور اپنا صدقہ بھی دیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
 صورت حال اب بھی خاص بہتر نہیں ہے۔ بلاوجہ کی الجھن کا شکار ہیں۔ آپ توجہ سے کام لے لیں۔ ذاتی کسی غلطی کی وجہ سے پکڑ میں آئے ہوئے ہیں۔ اپنی اصلاح جس قدر ممکن ہو کر لیں۔