عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

Sep 04, 2024 | 12:19 AM

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) تیل کی عالمی قیمتوں میں 4 فیصد سے زیادہ کمی ہوگئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق تیل کی عالمی قیمت 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 4.5 فیصد کم ہو کر 74.02 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ تیل کی عالمی قیمت میں کمی لیبیا کے حریف گروپوں کے درمیان مفاہمت میں پیش رفت کے باعث ہوئی۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق فریقین کے درمیان تنازع کے حل سے لیبیا میں تیل کی پیداوار اور برآمدات شروع ہوسکیں گی۔

لیبیا میں حریف سیاسی گروپوں کے درمیان مرکزی بینک اور تیل کے منافع پر کنٹرول کے جھگڑے کی وجہ سے ملک کی بڑی بندرگاہوں سے تیل کی برآمدات پیر سے بند ہیں۔

مزیدخبریں