خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس؛ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری خارج 

Sep 04, 2024 | 10:13 AM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری خارج  کر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت ہوئی،انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی،خلیل الرحمان قمر کی جانب سے وکیل زین علی قریشی اور مدثر چودھری نے دلائل دیئے،عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری خارج کرنے کاحکم دیدیا۔

مزیدخبریں