لندن (مجتبیٰ علی شاہ ) لندن میں ملکو اور سارہ الطاف کی ڈی آئی جی پنجاب پولیس محبوب اسلمُ للہ کے چیریٹی شو میں قیدی 804 پرفارمنس کے دوران ہنگامہ آرائی ہوگئی، جس کے بعد سیکیورٹی اور شرکاء آپس میں الجھ پڑے جبکہ کئی لوگ ناخوشگوار ماحول کی وجہ سے روانہ ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق ملکو اور سارہ الطاف لندن میں المرا فاؤنڈیشن کے چیریٹی فنڈ ریزنگ ڈنر میں پرفارم کر رہے تھے، جب وہ قیدی نمبر 804 گانا گانے لگے تو وھاں پر کچھ لوگ سٹیج پر آگئے اور انہوں نے سیاسی گانا گانے سے روک لیا ، یہ صورتحال دیکھ کر سیکیورٹی اہلکار آگے آگئے اور پھر مظاہرین کیساتھ الجھ کر رہ گئے۔
ملکو نے گانا بدل دیا تاہم حال میں موجود لوگ لڑائی جھگڑے کی خوف کی وجہ سے چلے گئے۔