تجارتی توازن میں بہتری کے آثار ،ماہرین نے مثبت اشارہ قرار دیدیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان کےتجارتی توازن میں بہتری کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں اور ماہرین نے اسے مثبت اشارہ قرار دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کے تجارتی توازن میں بہتری کے آثار نمایاں ہونے لگے ۔گذشتہ اگست میں تجارتی خسارہ 11 ماہ میں کم ترین رہا جوسال بہ سال کی بنیادپر سکڑکر 205 فیصد رہ گیا ۔ برآمدات میں 15.93 فیصد اضافہ اور برامدات میں 1.25 فیصد کمی واقع ہوئی ۔ خدمات پر اور تجارت کا خسارہ بھی کم ہوا۔
"جنگ " میں شائع ہونیوالی رپورٹ کے مطابق یہ تمام ترپاکستانی اقتصادیات کے مثبت منتقلی کی علامات ہیں، دفتر شماریات کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق سال بہ سال کی بنیاد پر تجارتی خسارہ 2.11 ارب سے کم ہورکر 1.68 ارب ڈالر ز رہ گیا ہے ۔ اس کمی کی وجہ درآمدات میں واقع کمی بتائی جارہی ہے گذشتہ اگست تک برآمدات میں 18.9 فیصد اضافہ ہوا جو جولائی میں 2.31 ارب سے بڑھ کر 2.74 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں ۔ تاہم درآمدات میں 4.9 فیصد اضافہ ہوا تو 4.2 ارب سے بڑھ کر 4.42 ارب ڈالرز ہوگئیں۔ ماہانہ تجارتی خسارہ جو گذشتہ جولائی میں 1.9 ارب ڈالرز تھا وہ کم ہوکر اگست میں 1.675 ارب ڈالرز رہ گیا ۔ مالی سال 2025 کے اول دو ماہ میں تجارتی خسارہ 4.2 فیصد کی شرح سے 3.7 ارب سے کم ہوکر 3.58 ارب ڈالرز متوقع ہے ماہرین کے مطابق یہ بہتری اقتصادی بحالی کی نقیب ثابت ہوگی ۔