9 مئی پر بڑے بڑے وعدہ معاف گواہ تیار ہیں، حنیف عباسی

9 مئی پر بڑے بڑے وعدہ معاف گواہ تیار ہیں، حنیف عباسی
9 مئی پر بڑے بڑے وعدہ معاف گواہ تیار ہیں، حنیف عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے اپوزیشن لیڈر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے خلاف اتنے بڑے بڑے وعدہ معاف گواہ تیارہیں کہ آپ کا بچنا ناممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیاپاکستان پرحملہ آورہےآپ توانکےآلہ کارلگ رہےہیں، امریکہ اور اسرائیل سے جوفنڈنگ آرہی ہےوہ شایداسی کام کیلئےہے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آپ کےحق میں فیصلہ نہ آئےتوگلےپڑجاتےہیں، آپ کوتھوڑی سی تکلیف ہوتوکہتےہیں فلاں ادارے نے اٹھالیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کہتےہیں 9مئی کی ویڈیوز لیکر آئیں لوگ اندھےہیں، آپ نے پلاننگ کے تحت حملہ کیا آپ کیخلاف وعدہ معاف گواہ تیارہیں، اتنے بڑے بڑے وعدہ معاف گواہ تیارہیں کہ آپ کابچناناممکن ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہماری فوج اتنی کمزورنہیں جوالزام تراشیاں کرکے دباؤ ڈال لیں گے، ہماری فوج تو ہندوستان سےنہیں ڈری آپ سےکیاڈرےگی۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی موقع ہے معافی مانگیں ،میں آپ کے ساتھ چلتا ہوں، وزیراعظم کی ضرورت نہیں پڑےگی میں آپ کو معافی دلاؤں گا۔

رکن قومی اسمبلی نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جن پرچڑھائی کی آگ لگائی وہ آپ کے اپنے ہی لوگ ہیں، آپ لوگو ں نے شہدا کے وارث کے کلیجے پر چھری چلائی ہے، آپ اقتدارکی ہوس میں سب کچھ کیوں بھول گئے ہیں، آپ توبس کہتےہیں کہ آپ کو وزیراعظم بنا دیا جائے لیکن وزیراعظم بننے کیلئے پھانسی اور قیدیں کاٹناپڑتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو9مئی واقعات پرسزاہوجائےتوکیاملک کوآگ لگا دیں گے، ملک کوآگ نہیں لگےگی کیونکہ لوگوں کے سامنے 9 مئی کے مناظر ہوں گے، انہیں گڈٹوسی یو اور صادق وامین کہنےوالےجج چاہئیں لیکن ایسے لوگ کافی حدتک ختم ہوگئےباقی بھی ہوجائیں گے۔

مزید :

قومی -