اجے دیوگن نے ممبئی میں موجود اپنا دفتر کرائے پر دے دیا

Sep 04, 2024 | 09:11 PM

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے ممبئی کے اندھیری علاقے میں اپنے کمرشل دفتر کو 7 لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دفتر سگنیچر ٹاور میں واقع ہے جو لوٹس ڈیولپرز کی جانب سے تیار کیا گیا ہے، معاہدہ پر 1.12 لاکھ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی۔

دفتر کا کل رقبہ 3,455 مربع فٹ (321 مربع میٹر) ہے اور اس کے ساتھ تین کار پارکنگ اسپیس بھی شامل ہیں اور یہ معاہدہ 60 ماہ (5 سال) کے لیے ہے اور 30 لاکھ روپے کی سیکیورٹی ڈپازٹ کے ساتھ محفوظ کیا گیا ہے۔اجے دیوگن اور ان کی اہلیہ کے پاس اس پروجیکٹ میں مزید پراپرٹیز بھی ہیں جبکہ دیگر بالی ووڈ اداکار جیسے کہ امیتابھ بچن، سارہ علی خان، اور کارتک آریان بھی سگنیچر ٹاور میں کمرشل اسپیس کے مالک ہیں۔

مزیدخبریں