بہادر باپ نے 5سالہ بیٹے کو شیر کے حملے سے بچا لیا
کیلی فورنیا(ڈیلی پاکستان آن لائن امریکی ریاست کیلیفورنیا کے مالیبو کریک اسٹیٹ پارک میں بہادر باپ نے انتہائی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے 5 سالہ بیٹے کو پہاڑی شیر کے منہ سے چھین کر ان کی جان بچائی تاہم ان کا بیٹا زخمی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق باپ بیٹا دیگر لوگوں کے ہمراہ پکنک کی غرض سے تپایا پارک آئے ہوئے تھے۔تفریحی پارک میں کئی بچے کھیل رہے تھے اور وہاں بڑے موجود تھے کہ اسی دوران پہاڑی شیر نے بچے پر حملہ کیا اور انہیں سر سے پکڑ کر بھاگنا شروع کیا۔ بچے کا نام لے کر کسی نے چیخ لگائی، جس پر بچے کے والد نے بھی دوڑ لگائی اور پہاڑی شیر کو اپنے ہاتھوں سے پکڑ لیا اور لڑائی شروع کردی، جس کے نتیجے میں پہاڑی شیر بھاگ گیا۔
بچے کو طبی امداد کے لیے نارتھرج ہسپتال میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا تھا اور وہاں سے انہیں ڈسچارج کیا گیا تھا تاہم بچے کی آنکھ میں آنے والے خطرناک زخم کی وجہ سے انہیں واپس ہسپتال لایا گیا۔